نور الحق قادری کا دورہ سری لنکن ہائی کمشن، پریانتھا کے قتل پر تعزیت 

اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری گذشتہ روز تعزیت کیلئے سری لنکن ہائی کمشن گئے۔ تعزیتی ملاقات میں قومی اقلیتی کمشن کے ارکان ڈیوڈ البرٹ اور مفتی گلزار نعیمی بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ نے ہمیں یاد دلایا کہ مذہبی ہم آہنگی، برداشت، رواداری، مکالمے کے فروغ کی کتنی ضرورت ہے۔  پیر نور الحق قادری نے مزید کہا کہ میرا اپنا خاندان بھی دہشت گرد حملوں کی زد میں رہا جس سے کئی افراد شہید ہوئے۔ اس کیس کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔ سری لنکن ہائی کمشنر موہن وجے  وکرما نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اس وقعے کے خلاف ایک پیج پر نظر آئی مذہبی رہنماوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات نے اس وقعے کی مذمت کی۔ اس واقعے کے بعد لوگ لگاتار تعزیت کیلئے سری لنکن ہائی کمشن آ رہے ہیں۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ وزیر اعظم پاکستان نے ذاتی دلچسپی  لیتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف ایکشن شروع کیا۔ سری لنکن حکومت اور عوام پاکستانی حکومت کی کاوشوں پر مطمئن ہے۔  مفتی گلزار نعیمی نے کہا کی واقعے نے ہمیں نہایت سنجیدگی سے غور و فکر اور ٹھوس اقدامات کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن