عبداللہ گل سے  ا قلیتی  برادری کے وفدکی ملاقات

Dec 14, 2021

راولپنڈی (جنرل رپورٹر) چیئرمین تحریک جوانان پاکستان محمد عبداللہ گل سے راولپنڈی کے ا قلیتی برادری کے وفدنے ملاقات کی،حکومت پنجاب کی طرف سے  2005 میں راولپنڈی کی عوام کے لئے قبرستان کے بارے میں گفتگو ہوئی، عبداللہ گل نے کہا کہ راولپنڈی قبرستان کیلئے مسلم 1600 سو کنال اور ہندو،کرسچن کمیونٹی کے لیے 200 کنال زمین 2005 میں اڈیالہ میں الاٹ ہوئی،  حکومت کے اہلکاروں نے اس میں سے 1800 کنال کھا پی لی اور 200 کنال زمین میں سے 160 مسلمانوں  کے لئے اور 40 ہندو،کرسچن  کمیونیٹیزکے لیے مختص کی۔ لیکن وہ بھی نہ ملی جس کی وجہ سے راولپنڈی کی عوام کو قبرستان کے لئے بہت مشکلات کا سامنا کر پڑ رہا ہے، حکومت پنجاب کو اس کی چھان بین کر کے راولپنڈی کی عوام کے  لئے قبرستان کے لئے مِختص کی گئی زمین بازیاب کرانا چاہئے تا کہ عوام کم سے کم سستی قبر تو حاصل کر سکیں۔

مزیدخبریں