بہاولپور(بیورورپورٹ) حکومت پنجاب کی طرف سے بلدیاتی قانون کی منظوری کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے میٹر وپو لیٹن کارپوریشن بہاولپور سٹی کے میئر کے انتخاب میں حصہ لینے کے لیے امیدواروں نے لنگوٹ کس لیے ہیں اورمیدان میں آنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر چوہدری محمود مجید ،موجود میئر عقیل نجم ہاشمی ، منور حیات عباسی ،ملک منیر اقبال چنٹر امیدواروں میں شامل ہیں جبکہ پیلز پارٹی کی طرف سے سٹی صدر سید تطہر الحسن ترمذی، حافظ حسین احمد مدنی، مسعود عزیز ایڈووکیٹ ،سید سعید الدین صفدر شہباز امیدوار بننے کے لیے کوشاں ہیں اسی طرح پاکستان مسلم لیگ ق کی طرف سے وفاقی وزیر طا رق بشیر چیمہ اورسابق تحصیل ناظم زاہد محمود چنٹر کے نا م سا منے آئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے سید عبدالمعید بخاری ،چوہدری فرزند علی گو ہیر ،اصغر جو ئیہ اوراولمپین سمیع اللہ خان کے نام زیر گردش ہیں جماعت اسلامی کے متوقع امیدواروں میں نصراللہ خان ،سید ذیشان اختر اور نصیر احمد ناصر کے نا م متوقع امیدواروں میں لیے جارہے ہیں تا ہم دیگر جماعتوں کے امیدوار بھی اپنی اپنی جماعتوں کی طرف سے میئر کے الیکشن میں حصہ لینے کے لیے تیاریاں کررہے ہیں۔
بہاولپور، میئر کے انتخاب کیلئے امیدواروں کی تیاریاں، ڈیرے آباد
Dec 14, 2021