کوٹ ادو(خبر نگار)پرانی رنجش پر رشتہ دار نے مخالف کے 10 سالہ بیٹے پرخونخوارکتاچھوڑ دیا‘ حالت تشویشناک ‘ہسپتال داخل اس بارے تفصیل کے مطابق سجاد حسین کمہار کراچی میں مقیم تھا اس کا 10سالہ بیٹا مزمل سجاد مقامی مسجد میں قرآن پاک پڑھ کر واپس گھر جا رہا تھا کہ عاشق حسین کمار کے گھر کے آگے سے گزراتو عاشق حسین نے اس پر اپنا پالتو خونخوار کتا چھوڑ دیا، کتے نے بچے کے چہرے سمیت بازوؤں اور پنڈلیوں پر کاٹ لیاجبکہ کتامالک ساتھ بیٹھا تماشہ دیکھتا رہا، راہگیروں نے بچے کو کتے کے چنگل سے چھڑایا،زخمی بچے مزمل سجاد کو تشویشناک حالت کے باعث ہسپتال داخل کرا دیا گیا،پولیس سٹی کوٹ ادو نے زخمی مزمل سجاد کے چچا محمد اعجاز کمار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 1168/21زیر دفعہ 289درج کر کے کتا مالک کی تلاش شروع کر دی ہے ۔