بوائز ہائی سکول شمبے اسماعیل میں تقریری مقابلہ

Dec 14, 2021

گوادر(بیورو رپورٹ)گورنمنٹ بوائز ہائی سکول شمبے اسماعیل میں تقریری مقابلہ ہوا ۔ جس میں تمام کلاسز کے طلبہ نے حصّہ لیا۔ تقریری مقابلے کے اختتام پر تقاریر میں پوزیشن لینے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے آخر میں ہیڈ ماسٹر عبدالمجید کے بی نے کہا کہ طلبہ  نصابی سرگرمیوں میں محنت کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیں آخر میں ہیڈ ماسٹر نے سالانہ امتحانات کے فوراً بعد سپورٹس ویک منانے کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں