کوئٹہ (پی پی آئی) کوئٹہ تفتان روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کو سہولتیںنہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامناہے ریگستانی علاقہ ہونے کی وجہ سے اس شاہراہ پر جگہ جگہ ریت کے بڑے ٹیلے موجود ہیں جن کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں این ایچ اے اور دیگر اداروں کی غفلت کی وجہ سے یہ بین الاقوامی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ ٹریفک حادثات کی وجہ سے سینکڑوں قیمتی زندگیاں موت کے منہ جاتی ہیں مگر آج تک صوبائی حکومت کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ایمرجینسی سنٹرز کا قیام عمل میں نہیں لائی جس طرح کراچی شاہراہ پر جگہ جگہ ایمرجنسی سنٹرز بنائے گئے ہیں حکومت بلوچستان فوری طور پر کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ایمرجینسی سنٹرز کا قیام عمل میں لائے تاکہ کسی ایمرجینسی کی صورت میں مسافروں کو بروقت طبی امداد دی جاسکے۔
تفتان شاہراہ پرایمرجنسی سنٹرز نہ ہونے سے مشکلات
Dec 14, 2021