ڈیرہ غازیخان(خصوصی رپورٹر )مدارس دین اسلام کے قلعے اورپاکستان دینی تعلیم دینے میں پہلے نمبر پر ہیں حکومتی مداخلت ختم کرکے تمام مدارس کے بنک اکاؤنٹ بحال کئے جائیں یہ بات وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ڈویثرنل کوآرڈینیٹرمفتی خالد محمود نے جے یو آئی کے سابق ضلعی امیر قاری جمال عبدالناصر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی اس موقع پرحافظ اعجازالرحمن محسن ،غلام حیدر چنگوانی ،ملک یاسر خان ایڈووکیٹ،قاری جنیدعزیز بلوچ،حاجی دوست محمد لاشاری ،مولانامفتی محمد اسامہ عمر ،قاری محمد اشرف اور مولانا قاری محمد زکریا جمال موجود تھے ، مفتی خالد محمود نے کہاوفاق المدارس العربیہ پاکستان میں 25 لاکھ طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں،ان کی کفالت ،کھانے پینے کا مکمل بندوبست بغیر حکومتی تعاون کے مدارس کے ذمہ ہے جبکہ کوائف طلبی کے نام پر مدارس کو ہراساں کیا جارہاہے انہوں نے کہا کہ اگر ملک کی جغرافیائی سرحدوں کوکبھی بھی کوئی خطرہ ہوا تو وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ جانوں کا نذرانہ پیش کریں گے ۔
حکومتی مداخلت ختم‘ مدارس کے اکاؤنٹس بحال کئے جائیں‘ وفاق المدارس العربیہ
Dec 14, 2021