ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)علاقہ کی معروف شخصیت ملک محمداعظم آف بھڈانہ کے بڑے بھائی،چیئرمین ملک حفیظ الرحمن ٹیپو،حاجی ملک احسان غنی گجر،کے ماموںاورملک تیمورغنی کے والدبزرگوارحاجی ملک عبدالغنی آف بھڈانہ طویل علالت کے بعدانتقال کرگئے،مرحوم کوبھڈانہ کلاںضلع اسلام آبادکے مقامی قبرستان میںسپردخاک کردیاگیا،نمازجنازہ میںراولپنڈی اسلام آباد،ٹیکسلاواہ کینٹ اورضلع اٹک تحصیل فتح جنگ،ترنول گولڑہ،سرائے خربوزہ،کے علاقوںسے عوام کی کثیرتعدادمیںشرکت،ملک عبدالغنی آف بھڈانہ مرحوم گجرقوم کی سرکردہ شخصیات میںشمارہوتے تھے،اورانہوںنے ساری زندگی علاقہ کی سرکردہ شخصیات،جن میںرئیس آف گولڑہ خان خدابخش خان،خالقدادخان مرحوم،رئیس آف کوٹ فتح خان معروف گھڑسوارملک عطاء محمدخان،ٹیکسلاکی معروف شخصیت حاجی سعیداخترمرحوم اورحسن ابدال کی معروف شخصیت چوہدری مظفرعلی خان آف حسن ابدال،سابق چیئرمین سردارمسعودعلی خان پسوال،سابق چیئرمین بلدیہ ٹیکسلاشیخ طارق محمودمرحوم،رئیس آف پنڈرانجھاچوہدری محمدایوب کے خاندان سمیت موجودہ وفاقی وزیرغلام سرورخان کے خاندان کے ساتھ دیرینہ مراسم رہے،ملک عبدالغنی مرحوم گزشتہ کئی برسوںسے واہ کینٹ لالہ رخ بستی میںرہائش اختیارکیئے ہوئے تھے،انتہائی نفیس اورعمدہ لباس پہنتے اوران کی شخصیت کایہ خاصاتھاکہ وہ سرپرقراقلی ٹوپی پہن کرمختلف تقریبات میںشریک ہواکرتے تھے،گجرقوم سے تعلق رکھنے والے تمام لوگ ان کے ساتھ محبت رکھتے تھے،تاہم انہوںنے عمربھردیگرقوموںسے تعلق رکھنے والے لوگوںکے ساتھ بڑے قریبی روابط بنائے رکھے،ان کی وفات سے تمام مکاتب فکرسے متعلق لوگوںنے گہرے دکھ اور،رنج والم کااظہارکیاہے،مرحوم کی رسم قل بستی لالہ رخ آفیسرزکالونی منعقدکی گئی،جس میںرئیس آف بھڈانہ حاجی ملک اسراراحمد،حاجی احسان غنی گجر،ملک فخرالدین،حاجی عمرفاروق،ملک نصیرالدین،ملک احتشام اقبال،ملک امیرافضل آف چھوکر،ملک حفیظ آف کولیاں،حاجی ملک عبدالرحیم آف بھڈانہ،ملک سعیدبہادر،حاجی ملک عالمگیر،زبیرمحمودبٹ گجراتی،سیدامجدحسین شاہ واہ کینٹ،ملک عمران آف ٹیکسلاسمیت واہ کینٹ اورجڑواںدیہاتوںسے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
چیئرمین حفیظ الرحمن ٹیپوکے ماموںملک عبدالغنی آف بھڈانہ انتقال کرگئے
Dec 14, 2021