چکری (نامہ نگار)وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان کی جانب سے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا سفر جاری ہے یونین کونسل کولیاں حمید کے گائوں دیدڑمیں پانچ کروڑ کی لاگت سے پل اور کولیاں حمید تادیدڑ روڈ کی توسیع ومرمت کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ،اس سلسلے میں باضابطہ تقریب کا اہتمام کیا گیاجس میں چوہدری محمد افضل، کرنل محمد نواز، ملک نعیم چک امرال، ڈاکٹر قمر،چوہدری اعجاز انور سہال، ملک اسلم کے علاوہ معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اپنے خطاب میں وفاقی وزیر ہوابازی نے کہا کہ اس علاقے کو تعمیر ترقی کی راہ پر گامزن کرنا میرے فرائض میں شامل ہے یہ کسی پر احسان نہیں اس لئے اپنے فرض کونبھا کر خوشی محسوس کررہا ہوںاس علاقے کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ صرف ایک خاندان نے کئی دہائیوں تک اس علاقے پر اجارہ دری قائم رکھی اور حکومت میں رہنے کے باوجود اپنے لوگوں کو پسماندگی میں دھکیلنے کے سوا کچھ نہیں کیا جس سے مسائل میں اضافہ ہوا ہم عوامی نمائندے کی حیثیت سے ان کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیںآج علاقے بھر میں جاری اربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی کام اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں ہم نے الیکشن ہار کر بھی اس علاقے کی عوام سے کبھی تعلق نہیں توڑابلکہ اپنے لوگوں کے ساتھ میل جول کو برقرار رکھا اور اس رشے کو مضبوط کیا مستقبل میں بھی اسی وژن کو جاری رکھیں گے انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہاہے کہ چوروں کو نہیں چھوڑوں گا جنھوں نے آپ کا پیسہ لوٹا ان کو حساب دینا ہوگاپاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا اس ملک سے خیانت کرنے والوں کو کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔