مری(نامہ نگار خصوصی)ملکہ کوہسارمری میں خشک سردی سورج ڈھلتے ہیں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے 2سینٹی گریڈ گرگیا سخت سردی کے باعث یہاں کے مکینوں کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں سرکاری سوختی لکڑی کی عدم فراہمی اورسوئی گیس پریشر میں کمی نے انکی زندگیاں اجیرن بنادی ہیں ،ملک بھر سے مری آنے والے سیاح برفباری کا شدید بیتابی سے انتظار کررہے ہیں جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے موسم انتہائی سرد اورخشک رہیگا ،تحصیل مری کی سردترین یونین کونسلوں کے رہائشیوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کی ہے کہ انکی ایندھن کی ضروریات کے پیش نظر انکو جلدازجلد سوختی سستی لکڑی فراہم کی جائے۔