اعجاز جھکرانی نے قومی خزانے کو لوٹا‘ ثبوت موجود ہیں‘ ملیحہ ملک

سکھر (بیور رپورٹ)  وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی ہمشیرہ ملیحہ ملک جو کہ سندھ کے مشیر جیل خانہ جات اعجاز حسین جکھرانی کے خلاف نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گواہ ہیں نے اعجاز جکھرانی کے خلاف نیب عدالت میں درخواست دائر کردی ہے جس میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ اور مولابخش سومرو چونکہ اعجاز جکھرانی کے خلاف نیب ریفرنس میں گواہ اور مدعی ہیں تو ان کو دھمکیاں دی جارہی ہیں عدالت میں درخواست جمع کرانے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ ملک نے این اے 196 پر ہونے والی ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے عمل کو رکوانے کے لیے ہم نے عدالت سے رجوع کیا ہے کیونکہ ساڑھے تین سال بعد ہونے والی ووٹوں کی گنتی میں ہمیں گڑبڑ نظر آرہی ہے کیونکہ الیکشن کا سامان اور ووٹوں کے بکسے صوبائی حکومت کی تحویل میں تھا اور اب جب بکسے لائے گئے ہیں تو وہ ٹوٹے ہوئے ہیں اور دوبارہ گنتی کے دوران قومی اسمبلی کے ووٹوں کے بکسے میں سے صوبائی اسمبلی کے ووٹ نکل رہے ہیں اب جب ڈیڑھ سال باقی رہ گیا ہے تو دوبارہ گنتی کیوں کرائی جارہی ہے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اعجاز جکھرانی کے بیٹے کی جانب سے دھمکیا دینے کی ویڈیو کلپ موجود ہے اعجاز جکھرانی اور ان کے لوگوں نے جیکب آباد کی ترقی کے نام پر اربوں روپے کھائے ہیں ہم ان کے خلاف ثبوت لیے عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن