سکھر(بیورو رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل صوبہ سندھ کے رہنما سید شفقت علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے نمائندگان اور انکے نااہل مشیروں کی مجرمانہ غفلت اور کرپشن کے باعث سندھ کے چھوٹے بڑے شہر بالخصوص سکھر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کے کیلئے آنے والے کارکنان و شہری وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔سید شفقت علی شاہ کا کہنا تھا کہ سکھر شہر کی تعمیر و ترقی سمیت شہریوں کو بلدیاتی سہولیات فراہمی کیلئے کروڑوں روپے کی بجٹ آنے کے باوجود سکھر کی صورتحال دیکھیں گے تو شہر کھنڈرات بنا ہوا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں روڈ راستے ٹوٹے ہوئے ہیں اور نالوں کا پانی غریبوں کے گھروں میں داخل ہونا روز کا معمول بنتا جا رہے ، لیکن افسوس عوام کے ووٹوں کی طاقت سے منتخب ہونے والے نمائندگان کے بعد اب سرکاری افسران کو بھی سکھر باسیوں پر کوئی رحم نہیں آرہا ہے ، سندھ کے شہری علاقوں کے بعد دیہی علاقہ جات میں تعلیم تباہ ہوچکی ہے ، سرکاری اسپتالوں میں غریبوں کو صحت کی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہی ہیں انشائاللہ اب تمام جلد سندھ میں پیر صاحب پاگارا کی قیادت میں تبدیلی آنے والی ہے حر جماعت کے لوگوں نے پاکستان کیلئے جانوں کے نذرانہ پیش کئے ہیں ہم کسی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کرسکتے فنکشنل لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔
انہوں نے کارکنان کو ہدایات دی کہ وہ ف لیگ کا عوام مشن گھر گھر پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
پی پی نے سندھ کو کھنڈر بنادیا‘ فنکشنل لیگ
Dec 14, 2021