پاکستان کو نظام مصطفیٰ ﷺ کا گہوارابناکردم لیںگے،فقیر شکیل قاسمی

کراچی(      نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمافقیر ملک محمدشکیل قاسمی نے کہاہے کہ پاکستان کو صحیح معنوں میں نظام مصطفیٰ ﷺ کا گہوارابنانے تک جدوجہد جاری رہے گی،قائد ملت اسلامیہ حضرت امام الشاہ احمدنورانیؒ کے انقلابی مشن کو پورے ملک میں پھیلائیں گے، جب تک ملک میں نظام مصطفیٰ ﷺ نافذ نہیں ہوتاچین سے نہیں بیٹھیں گے، نظام مصطفیٰ ﷺ کا نفاذ اس ملک کا مقدر ہے ، یہ ملک ہمارے اکابرین نے لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کیاتھاتاکہ یہاں اللہ کے نبی ﷺ کے نظام کے مطابق آزادی کے ساتھ زندگی گزاری جائے،ہندوستان کے متعصبانہ رویئے نے یہ ثابت کردیاہے کہ ہمارے اکابرین کا فیصلہ سوفیصد درست تھا،آزادی کشمیری مسلمانوں کا مقدر ہے۔انہوں نے کہاکہ ساری جماعتیں اور تمام نظام فرسودہ ہوچکے۔

ای پیپر دی نیشن