واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ میں قومی سلامتی ایکٹ 2022 ء کا اجراء کر دیا گیا۔ افغان مسئلے پر پاکستان سے متعلق منفی حوالے خارج کرنے کی تصدیق کر دی گئی۔ امریکا نے قومی سلامتی ایکٹ 2022ء کا اجراء کر دیا۔ جس میں کابل پر طالبان کے قبضے میں پاکستان کے کردار سے متعلق تمام منفی حوالوں کو خارج کرنے کی تصدیق کر دی گئی۔ قومی سلامتی ایکٹ کے سابقہ متن میں کابل پر طالبان کے قبضے میں پاکستان کے ملوث ہونے کی طرف اشارہ کیا گیا تھا تاہم ترمیم شدہ ایکٹ میں اس کا کوئی ذکر نہیں، نئے ایکٹ میں پاکستان سے متعلق دیگر حوالوں کو بھی خارج کر دیا گیا۔ امریکی ایوان نمائندگان نے قومی سلامتی ایکٹ 2022ء کے ترمیمی ورژن میں کابل پر طالبان کے قبضے پر پاکستان کے کردار سے متعلق تمام منفی حوالہ جات خارج کر دیئے۔ امریکا کے قومی سلامتی ایکٹ 2022ء کے ترمیمی ورژن سے پاکستا ن کا نام نکال کر متن تبدیل کرتے ہوئے ’افغانستان کے قریب کوئی بھی ملک‘ لکھ دیا گیا ہے۔