خانیوال (خبرنگار)ضمنی الیکشن رولز کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اور پیپلز پارٹی کے امیدوار کو نوٹس جاری کردئیے۔ تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ نے الیکشن میں درخواست گزاری کہ ڈی پی او خانیوال حکومتی ایماء پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو ہراساں کررہے ہیں۔ جلسہ منعقد کرنے پر ساؤنڈ سسٹم اٹھا کر کے گئے اور ناجائز پرچے درج کئے جس کی وجہ سے شفاف اور آزادانہ الیکشن ممکن نہیں ہے۔اسی طرح دوسری درخواست میں پیپلز پارٹی کے امیدوار میر واثق سرجیس حیدر ترمذی پر الزام عائد کیا کہ وہ ووٹوں کی خریدوفروخت کررہے ہیں جسکے ثبوت وڈیو کی شکل میں الیکشن کمیشن کو دے دئے گئے ہیں۔نوٹس میں واضح لکھا گیا ہے کہ قرآن مجید پر حلف لیکر ووٹوں کو 2 ہزار روپے دیکر خریدا جا رہا ہے۔ ان درخواستوں کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے ڈی پی او سید ندیم عباس بخاری اور پی پی پی کے امیدوار میر واثق سرجیس حیدر ترمذی کو آج 14 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔