بھارتی وزیر دفاع کے الزامات مسترد، اپنی سیاست میں ہمیں نہ لائیں : پاکستان 

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے بھارتی وزیر دفاع کے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اہم ریاستوں میں انتخابات کے دوران بی جے پی یہی رویہ اپناتی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔ دھمکی آمیز رویہ اپنایا، بی جے پی ہمیشہ سے تاریخی حقائق کو مسخ کرتی آئی ہے۔ بی جے پی یہی رویہ اپناتی ہے، بی جے پی آر ایس ایس اترپردیش میں انتخاب جتوانے کے لیے بھارتی وزیر دفاع نے اشتعال انگیز زبان استعمال کی۔ بی جے پی رہنماؤں کو مشورہ ہے کہ اپنی اندرونی سیاست میں پاکستان کو زیر بحث لانے سے گریز کریں۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مثالیں بھارت کے اندر اور زیر قبضہ کشمیر میں موجود ہیں۔ پاکستان نومبر 2020ء میں بھارتی ریاستی سرپرستی میں پاکستان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی پر ڈوزیئر پیش کر چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...