لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس میں حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ عدالت نے درخواست پر نیب کو 20 دسمبر کیلئے نوٹس جاری کر دیئے۔ درخواست میں مئوقف اپنایا گیا ہے کہ رمضان شوگر ملز کیلئے سیوریج نالا تعمیر کرانے کا الزام بے بنیاد ہے۔ نالے رمضان شوگر ملز کا ملکیتی نہیں بلکہ عوامی مفاد کیلئے چنیوٹ کے علاقہ میں تعمیر کیا گیا منظوری پنجاب حکومت نے دی تھی۔ حمزہ شہباز نالے کی تعمیر کے وقت اقتدار میں نہیں تھے۔ نیب کے ترمیمی آرڈیننس اور اب تک قلمبند کئے گئے گواہوں کے بیانات کے تحت جرم ثابت نہیں ہوتا۔
رمضان شوگر ملز ریفرنس‘ حمزہ شہباز نے بریت درخواست دائر کر دی: نیب کو نوٹس
Dec 14, 2021