اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملہ پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے وکیل نے 15دسمبر تک مہلت ما نگ لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپیکر اسد قیصر کے وکیل ڈسٹرکٹ الیکشن کمشن کے دفتر پیش ہو ئے اور الیکشن کمشن سے 15 دسمبر تک مہلت ما نگ لی۔ سپیکر اسد قیصر کے وکیل نے مئوقف اختیا ر کیا کہ آڈیو کی تصدیق ہو نے تک مہلت دی جائے۔ واضح رہے کہ صوبائی الیکشن کمشن نے بلدیاتی انتخا بات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرکو 13دسمبر کو ڈسٹرکٹ مانیٹر نگ آفیسر نے طلب کیا تھا۔