مریم نواز کے خلاف کیس کمزور‘ وزارت عظمیٰ کیلئے اہل ہوں گی: محمد زبیر 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے شاہد خان عباسی کے بیان کی تردید کر دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف کیس کمزور  ہے، کیس ختم ہو جائے گا اور وہ وزارت عظمیٰ کی اہل ہوں گی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا  ن لیگ سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے۔ محمد زبیر نے کہا شاہد خاقان عباسی سینئر نائب صدر ہیں انہوں نے اپنی معلومات کی بناء پر جواب دیا ہوگا، مجھے ایسا کچھ معلوم نہیں۔

ای پیپر دی نیشن