اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو وائٹ کالرکرائم اور میگا بدعنوانی کے مقدمات کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ جنہوں نے معصوم پاکستانیوں کے اربوں روپے ہڑپ کئے اور بدعنوانی کی۔ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ قانون کے تحت نیب کی کسی فرد، جماعت یا ادارے سے کوئی وابستگی نہیں بلکہ یہ وابستگی ملک اور اپنے فرائض کی انجام دہی سے ہے۔ انہوں نے کہاکہ بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز بن چکا ہے کیونکہ یہ ملکی ترقی کی راہ میں نہ صرف بڑی رکاوٹ ہے بلکہ مستحق لوگوں کو ان کے حق سے بھی محروم کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بدعنوانی کے چیلنج کا سامنا ہے جو تمام مسائل کی جڑ ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے احتساب سب کے لئے کی پالیسی کے تحت ایک جامع حکمت عملی مرتب کی ہے جس میں آگاہی، روک تھام اور نفاذ شامل ہیں۔
وائٹ کالرکرائم اور میگا کیسز کو اولین ترجیح دے رہے: چیئرمین نیب
Dec 14, 2021