اسلام آباد(خبر نگار)سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے نواسے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن (ر)محمدصفدر کے بیٹے جنید صفدر نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد دربار عالیہ پیر مہر علی شاہ ؒ آف گولڑہ شریف اور دربار عالیہ بری امام پر حاضری دی۔ اس موقع پر کیپٹن (ر) محمدصفدر بھی انکے ہمراہ تھے نو بیاہتا جنید صفدر نے گولڑہ شریف میں پیر مہر شاہ ؒگولڑوی کے مزار پر حاضری دی فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ۔