مولانا شاہ احمد نورانی دینی غیرت و حمیت کا استعارہ : قاری ناصر میاں

Dec 14, 2021

ملتان (  سماجی رپورٹر ) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کہا ہے کہ قائد ملت اسلامیہ مولانا شاہ احمد نورانیؒ قْرونِ اولیٰ کے مسلمانوں کی زندہ تصویر تھے دینی غیرت وحمیت اور جرات ومادری کا استعارہ تھے وقت کے آمر اور ڈکٹیٹرآپ کے نام سے خوفزدہ رہتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت کے رہنما پروفیسر اختر انصاری کی رہائشگاہ پر منعقدہ سالانہ’’ امام نورانی کانفرنس ‘‘ میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا صاحبزادہ معصوم حامد میاں نقشبندی نے کہا کہ مولانا نورانیؒ کلمۃ الحق کیلئے اپنی جان ہتھیلی پہ رکھ کر وقت کی کربلا میں جاتے پروفیسر اختر انصاری نے کہا کہ امت مسلمہ کو اتحاد کی لڑی میں پرونے پر تمام مکتبہ فکر کے لوگوں نے مولانا نورانی ؒ کو قائد ملت اسلامیہ کے لقب کا تاج پہنایا آپ کی زندگی کے آخری لمحہ تک مسلم امت کی قیادت کا حق ادا کیا ۔ حافظ غلام دستگیر نورانی،محمد یعقوب مغل،حاجی سراج حامدی،ارشد اقبال نیازی،حاجی سلیم حامدی،محمد الیاس حامدی،غلام مرتضیٰ قریشی،ایوب قریشی،غلام مصطفی انصاری،حافظ فیاض حامدی،حاجی فدا حامدی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزیدخبریں