ملتان(خصوصی رپورٹر ) ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف وٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز نے ورلڈ فشریز ڈے پر سیمنار کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ فشریز ڈے پر پوسٹر، ماڈل اور تقریری مقابلوں کا انعقاد کیساتھ طلبہ نے مچھلی کی اہمیت اور درپیش مسائل کے حوالے سے ڈرامے پیش کیئے گئے۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر آصف علی نے کہا کہ پاکستان کو نمکین پانی اور تھور /نمکیات والی زمینوں جیسے مسائل درپیش ہیں کسان فشریز کے زریعے اس نمکین پانی اور تھور زدہ/نمکیات والی زمینوں سے بہترین روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر جنید علی خان، ڈاکٹر ناہید بانو، ڈاکٹر اصغر عباس، ڈاکٹر کاشف حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز ارم خان نے شرکت کی۔
زرعی یونیورسٹی کے شعبہ وٹرنری سائنسز میں ورلڈ فشریز ڈے پر سیمینار
Dec 14, 2021