افسران کی غفلت ٗ یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت سرعام جاری : عارف گبول

جن پور (نامہ نگار )تحصیل لیاقت پور نواحی علاقوں جن پور ٹھل حمزہ خان بیلہ ترنڈہ محمد پناہ آمین آباد دیگر علاقوں میں کھاد کا بحران تحصیل انتظامیہ کی نااہلی ہے محکمہ زراعت کے آفیسران دفتروں تک محدود ہیں یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت سرعام جاری ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کسان فاؤنڈیشن تحصیل لیاقت پور کے صدر سردار محمد عارف خان گبول نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل مجسٹریٹ بااثر کھاد مافیا کو فرضی پانچ ٗ دس ہزار کے جرمانے کر کے آفیسران کو سب اوکے کی رپورٹ دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن