ملتان (جنرل رپورٹر)لاہور میں شالیمار تھیٹر کے گرین روم سے اداکارائوں کی ٖغیراخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ سے ملتان میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ خوشبو خان نے اس عمل کو سستی شہرت قرار دیدیا۔ کہتی ہیں مجھ پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں انسانیت کے ناطے اس عمل کی مذمت کرتی ہوں۔ اداکارہ خوشبو خان نے کہا کہ اداکارہ مہک نور میری بہنوں کی طرح ہے میں ایسا کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی۔الزام لگانے والے سچ سامنے آنے پر خود شرمندہ ہونگے۔
گرین روم سے اداکارائوں کی ٖغیراخلاقی ویڈیو وائرل ہونے کا معاملہ
Dec 14, 2021