ملتان (سپورٹس ڈیسک)ونڈو کی تبدیلی اورغیر ملکی کھلاڑیوں کی انٹرنیشنل کمٹ منٹس کے باعث کرکٹ کی دنیا کے بڑے نام پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا حصہ نہ بن سکے۔پی ایس ایل ایڈیشن 7 کیلئے تمام 6 فرنچائزز نے ڈرافٹ کے بعد اپنی ٹیموں کو حتمی شکل دیدی۔ شائقین کرکٹ کرس گیل اور بین ڈنک سمیت لیگز کے کئی نامور کھلاڑیوں کی کمی محسوس کر رہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ کرس گیل اگرچہ ڈرافٹ میں شامل تھے لیکن کوئی فرنچائز انہیں لینے کیلئے تیار نہیں تھی اور اس کا فیصلہ پہلے ہی کر چکی تھیں۔پی ایس ایل معمول کے مطابق فروری کے دوسرے یاتیسرے ہفتے میں شروع ہوتی ہے، اس مرتبہ آسٹریلیا کے دورے کی وجہ سے اس کے شیڈو ل میں تبدیلی ہو ئی اور ونڈو تبدیل ہونے کی وجہ سے دیگر سیریز اور لیگز سے متصادم ہو گئی۔