ملتان(نیوز رپورٹر)میپکوانتظامیہ نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے 9مختلف کھیلوں کے 110کھلاڑیوں، کوچز اور آفیشلز کو ڈیوٹیوں سے مستشنیٰ قراردیدیا ۔ نائب صدر میپکو سپورٹس وقاص مسعود امجد چغتائی کی جانب سے جاری ہونیوالے آفس آرڈر کے مطابق مردوں اورخواتین کی مختلف ٹیموں کے 44ریگو لر، 51کنٹریکٹ اور15وظیفہ لینے والے کھلاڑیوں کو کھیلوں کیلئے برقراررکھاگیاان کھلاڑیوں نے نیشنل اور انٹرنیشنل مقابلوں میں قومی ٹیموں کی نمائندگی کرکے سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ بہترین کارکردگی کی بنیاد پرمیپکو فٹبال کے 17کھلاڑیوں، خواتین کی لان ٹینس ٹیم کے 3، مردوں کی لان ٹینس ٹیم کے 3، والی بال ٹیم کے 10، مردوں کی ٹیبل ٹینس ٹیم کے 5، خواتین کی ٹیبل ٹینس ٹیم کے 3، مردوں کی ہینڈ بال ٹیم کے 12، مردوں کی بیڈمنٹن ٹیم کے 5، خواتین کی بیڈمنٹن ٹیم کے 3، بیس بال ٹیم کے 11، مردوں کی اتھلیٹکس ٹیم کے 11، خواتین کی اتھلیٹکس ٹیم کے 11اور کبڈی (ایشین /سرکل) ٹیم کے 16کھلاڑیوں کو مستقبل میں کھیل جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔