شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سٹی صدرمیاںتیمورخالد نے شعیب احمدبھٹی،محمدیعقوب صدیقی کے ہمراہ بھکھی روڈ پر ’’بلقیس میڈیکل سینٹر‘‘کاافتتاح کیا اس موقع پر معززین علاقہ اور ڈاکٹرز کی بڑی تعدادبھی موجودتھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاںتیمورخالد نے کہا پرائیویٹ سیکٹر میں بھی معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے نیک نیتی سے کام کیا جائے تو عوام کو ریلیف کی فراہمی میسر آتی ہے تحریک انصاف کی حکومت بھی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے جس کے ثمرات عوام تک منتقل ہوناشروع ہوگئے ہیں تمام شعبہ جات میں پرائیویٹ سیکٹر بھی حکومت کے معاون بن کر کام کریں تو گراس روٹ لیول تک عوامی خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا بھکھی روڈپر میڈیکل سینٹر کے قیام سے عوام کو انکی دہلیز پرصحت کی سہولیات میسر آئیںگی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب احمد بھٹی نے کہا میڈیکل سینٹر میں غریب ،نادار اور مستحق مریضوں کو مفت ادویات اور چیک اپ کیا جائے گا ۔