جنڈیالہ شیرخان(نامہ نگار) پرائیویٹ سکول کی ٹیچر کے تشدد سے چوتھی جماعت کا طالبعلم زخمی ہو گیا طالبعلم کی والدہ بشریٰ خانم نے تھانہ صدر شیخوپورہ کو اندراج مقدمہ کی درخواست دینے کے بعد بیٹے کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا اسکا بیٹا سلطان اظہراللہ نجی سکول جنڈیالہ شیرخان میں پڑھتا ہے خاتون کلاس ٹیچر نے بچے سے بات کرنے کی پاداش میں اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور کلپ بورڈ مار کر سر پھاڑ دیا جس کی دیہی مرکز سے مرہم پٹی تو کرائی مگر خراب حالت کے پیشِ نظر گھر بجھوانے کی بجائے جبراً سکول میں شام تک جبسِ بیجا میں رکھا اور خوف ذدہ کیا ،تشدد کے واقعہ پر پولیس کیساتھ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے فوکل پرسن رانا خضر حیات اور سی ای او ایجوکیشن میاں شفقت حبیب نے بھی نوٹس لے کارروائی شروع کر دی۔