جمبر(نامہ نگار)پاکستان میں مذہبی جنونیت اور شدت پسندی کیلئے کوئی جگہ نہیں۔امریکہ اور آئی ایم ایف کو انکار کے بعد قوم کو ہر قسم کے حالات کیلئے تیار رہنا ہو گایہ باتیں تحریک انصاف مذہبی امور ونگ کے صدر، ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و سجادہ نشین آستانہ عالیہ سندر شریف پیر سید محمد حبیب عرفانی نے آستانہ عالیہ سندر شریف میں صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے بتائیں انہوں نے کہا پاکستان میں مذہبی جنونیت اورشدت پسندی کو روکنے کیلئے بچوں کی کردار سازی اور اساتذہ کے معیار کو بھی چیک کرنا ہوگا۔
پاکستان میں مذہبی جنونیت اور شدت پسندی کیلئے کوئی جگہ نہیں :حبیب عرفانی
Dec 14, 2021