پاکستان چین اقتصادی راہداری گیم چینجر منصوبہ ہے :عامر قدیر

لاہور( کامرس رپورٹر) چیئرمین ریو نیو ایڈوائزرز ایسوسی ایشن عامر قدیر نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر منصوبہ ہے اس لئے حکومت کو اس سے بھرپور استفادہ کرنے کیلئے اپنی استعداد بڑھاناہو گی۔ اکنامک زونز میں لگنے والی صنعتوں کیلئے خام مال اور ہنر مند لیبر کی دستیابی کیلئے جنگی بنیادوں پر پیشرفت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ ازلی دشمن سمیت بہت سے ممالک کو چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ ایک آنکھ نہیں بھاتا اور وہ اس کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ جس طرح گوادر میں مقامی لوگ کئی دنوںسے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ حکومت نے ان کے مطالبات کا نوٹس لینے میں تاخیر کر کے عقل مندی کا ثبوت نہیںدیا۔ چین اقتصادی راہداری منصوبے کو کامیابی سے تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہمیں اس کے گرد بطور قوم حصار قائم کرنا ہوگا اور یہ اسی صورت ممکن ہے جب حکومت اس کیلئے اقدامات اٹھائے گی۔ پنجاب حکومت کا مالی سال کے سالانہ ترقیاتی فنڈز میں 85 ارب روپے سے زائد کا اضافے کا اعلان خوش آئند ہے لیکن بتایا جائے رواں مالی سال کیلئے مختص بجٹ سے کون سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن