فنکار ہماری پہچان ، کاوشوں کی پذیرائی  کرنا ہمارا فرض ہے، ڈاکٹر عبدالسلام عباسی

مری(نامہ نگار خصوصی) پاکستان کے فنکار ہماری پہچان ہیں جو اپنی تخلیقی صلاحیتیں بھروئے کار لا کرپاکستانی ثقافت کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کرواتے ہیں ان فنکاروںکے کاوشوں کی پذیرائی کرنا ہمارا فرض ہے ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالسلام عباسی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری نے پنجاب آرٹس کونسل مری محکمہ اطلاعات و ثقافت حکومت پنجاب کے زیراہتمام منعقدہ گروپ پینٹنگ ایگزیبیشن کا افتتاح کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل مری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ور وزیرثقافت خیال احمد کاستر کے ویژن کے مطابق فنکاروں کی فلاح و بہبود اور ترقی کے ترجییح بنیادوں پر کام ہورہا ہے اس نمائش میںملکی اور بین الاقوامی شہرت یافتہ معروف آرٹسٹوں ،عظیم اقبال ،یونس رومی، عمران سومرو، اقراء قربان،،شگفتہ یٰسن، وقاص احمد ،علشبہ سہراب، آمنہ، فروا جعفری، مسرت شاہین اور کائنات رضا کے  تیار کردہ خوبصورت فن پارے رکھے گئے تھے اس نمائش میں غالب عباسی تحصیل ویلفیر آفیسر سول ہسپتال مری ،سول انتظامیہ معززین شہر، میڈیا کے احباب اور خواتین نے شرکت کی اور نمائش کو بہت پسند کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن