کراچی (نیوز رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کی ڈ پٹی کنوینر نسرین جلیل کا کراچی میں سری لنکن کونصلیٹ جنرل آفس آمد اور سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں سری لنکا کے شہری پریانتھا کمارا کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کا رونما ہونا قابل مذمت ہے اور اس طرح کے واقعات کی روک تھام کیلئے ایم کیو ایم پاکستان مسلسل آواز اٹھاتی رہتی ہے اور ایم کیو ایم پاکستان سخت قوانین بنانے کی خواہاں ہے۔نسرین جلیل نے سری لنکن عوام اور پریانتھا کمارا کے اہلخانہ سے بھی افسوس کا اظہا ر کیا۔اس موقع پر نسرین جلیل نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کئے۔