رواں سال فٹ بال کی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا،مشیر تجارت

Dec 14, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے  بیان میں کہا ہے کہ رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر فٹ بال کی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ ہوا، جولائی تا اکتوبر 2021 میں 50.148 ملین ڈالر کی  فٹ بال کی برآمدات رہیں، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 42.780 ملین ڈالر کی فٹ بال کی برآمدات تھیں، سپورٹس مصنوعات کی کل برآمدات میں جولائی تا اکتوبر 21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال جولائی تا اکتوبر 105.120 ملین ڈالر کی سپورٹس مصنوعات برآمد ہوئیں، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 87.070 ملین ڈالر کی سپورٹس مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔

مزیدخبریں