ایکواڈور، بس حادثہ کے باعث   18 افراد ہلاک، 25 زخمی

کویٹو (شِنہوا) ایکواڈور کے جنوب میں مورونا سانتیاگو کے صوبہ امیزونین  کے سوکوا کینٹن میں مسافر بس حادثے میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور 25 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔انٹی گریٹڈ سکیورٹی سروس ای سی یو911 نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حادثہ ہفتہ کی رات ہمبی میں مکاس-لوجا کے درمیان  راستیپر سفر کرنے والی بس کے اپنی لین سے ہٹ کر  الٹنے کے با عث پیش آ یا۔ایجنسی نے کہا ہے کہ لاشوں کو سوکوا کے مردہ خانے میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید کہا گیا ہے کہ 25 زخمیوں کو مختلف مقامی ہسپتالوں میں لے جایا گیا ، جن میں کم عمربچے  اور  نو جوان شامل تھے۔فوری امداد کو متحرک کرتے ہوئے  مختلف امدادی اداروں اور آگ بجھانے والے محکمے  کے ریسکیو یونٹس کے  اہلکاروں کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ  کیا گیا۔ٹریفک حادثات کی تحقیقاتی سروس اور جرائم کے حوالے سے سائنسی جا نچ پڑ تال کے ماہر افراد بھی اس قسم کے حادثے کے تحقیقاتی  طریقہ کار کو سرانجام دینے کے لیے موقع پر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن