برازیل،  شدید بارشوں سے  7 افراد ہلاک، ہزاروں بے گھر

ریوڈی جنیرو)شِنہوا)برازیل کی شمال مشرقی ریاست باہیا میں شدید بارشوں کے بعد کم از کم 7 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔علاقے کے محکمہ شہری دفاع نے   کہا ہے کہ استوائی  سمندری طوفان  کی وجہ سے  ہونے والی بارشیں گزشتہ ہفتے باہیا کے جنوبی علاقے  تک محدود  تھیں، جس میں ہفتہ کے روز شدت آئی اور اس کے باعث علاقے کے کچھ حصے میں آنے والے سیلاب سے مالی  نقصان ہوا۔شہری دفاع کے مطابق بارشوں سے 30 کے قریب بلدیہ کے علاقے متاثر ہوئے، جس سے اب تک 7 افراد ہلاک، 175 زخمی اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔طوفانی بارش نے کئی قصبوں اور دیہی علاقوں کو مکمل طور پر الگ تھلگ کر دیا جس سے امدادی ٹیموں کے لیے ان علاقوں  تک پہنچنا مشکل ہو گیا۔ اتوار کے روز 200 سے زیادہ  امدادی فوجی اہلکاروں نے دو ہیلی کاپٹروں کی مدد سے متاثرہ برادریوں میں لوگوں کی جانیں بچائی۔برازیل کے صدر جیر بولسنارو اور باہیا کے گورنر روئی فالکا نے علاقے کا دورہ کیا  اور تعمیر نو کے لیے امداد کا وعدہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن