سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت میں ملوث مزید 18 ملزمان کو فرانزک ایجنسی میں پیش کر دیا گیا۔ ملزمان کی سی سی ٹی وی اور موبائل فوٹیجز سے میچ کرنے کا عمل کیا جائے گا۔ فرانزک ایجنسی میں ملزمان کا فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کیا جائے گا۔اس سے قبل 34 ملزمان کو ٹیسٹ کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ ٹیسٹ مکمل کرنے کے بعد ملزمان کو سیالکوٹ جیل منتقل کردیا جائے گا۔ ملزمان کو سخت سکیورٹی میں سیالکوٹ سے لاہور لایا گیا ہے۔
سری لنکن شہری ہلاکت کیس میں مزید 18 ملزمان فرانزک ایجنسی پیش
Dec 14, 2021 | 14:05