عمان میں کوِوڈ19کی اومیکرون شکل کے پہلے دوکیسوں کی تصدیق

خلیجی ریاست عمان کی وزارتِ صحت نے کووِڈ196کی اومیکرون شکل کے پہلے دو کیسوں کی تشخیص کا اعلان کیا ہے۔عمان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی اس اطلاع سے قبل پیر ہی کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے اومیکرون قسم میں مبتلاپہلے مریض کی ہلاکت کی تصدیق کی ۔اسرائیلی محققین نے بتایا تھا کہ فائزر اور بائیواین ٹیک کی کووِڈ19کی ویکسین کی تین خوراکیں نئی اومیکرون قسم کے خلاف نمایاں تحفظ فراہم کرتی ہیں۔انھوں نے اس ویکسین کی ابتدائی کلینیکی جانچ کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا ہے۔ان کا یہ جائزہ ہفتے کے اوائل میں بائیواین ٹیک اورفائزر کے پیش کردہ نتائج کے مشابہ ہے۔یہ ایک ابتدائی اشارہ تھا کہ ویکسین کی تیسری تقویتی خوراک نئی شناخت شدہ قسم کی انفیکشن سے بچانے کے لیے کلیدی کردارادا کرسکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن