بیگج رولز میں ترمیم‘ بیرون ملک سفر میں 30 ہزار ڈالر ساتھ لے جائے جا سکیں گے


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی آر نے بیگج رولزمیں ترمیم کی ہے جس کے تحت ایک سال کے اندر بیرون ملک سفر میں مجموعی طور پر30 ہزار ڈالر ہی ساتھ لے جائے جا سکیں گے، جبکہ فی وزٹ بالغ کے لئے 5ہزار ڈالر اور18 سال سے کم عمر کے لئے25سو ڈالر ہو گی. افغانستان جانے والوں کو سالانہ 30 ہزار ڈالر کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 18 سال یا اس سے کم عمر کے افراد کیلئے سالانہ 15 ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہو گی جبکہ 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد سالانہ 30 ہزار ڈالر لے جا سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن