شہباز شریف اور بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ


اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاو¿نڈیشن (BMGF) کے شریک چیئرمین مسٹر بل گیٹس کے درمیان منگل کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق بل گیٹس نے پاکستان میں BMGF کے تعاون سے جاری صحت عامہ اور سماجی شعبے کے پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے ملک میں پولیو کے خاتمے اور حفاظتی ٹیکوں، غذائیت اور مالیاتی شمولیت کو بہتر بنانے میں بی ایم جی ایف کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی قابل قدر مدد کو سراہا۔ انہوں نے تعاون کے تمام جاری شعبوں میں فاو¿نڈیشن کے ساتھ نتیجہ خیز شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی پاکستان کی خواہش کا بھی اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت ملک میں پولیو کی تمام اقسام کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ 2022 میں پاکستان میں پولیو کیس کے نئے کیسز رپورٹ ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ستمبر 2022 سے پولیو کیسز میں وقفہ آیا ہے۔
شہباز/ بل گیٹس

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...