حیدر آباد‘ سکھر موٹر وے ملک کو جوڑنے کے خواب کی تکمیل ہے: مریم اورنگزیب 


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نواز شریف کے پورے ملک کو موٹر وے کے ذریعے جوڑنے کے خواب کی تکمیل کا آج ایک اہم دن ہے۔ 306 کلومیٹر طویل سکھر-حیدر آباد موٹروے M-6 کے سنگِ بنیادکے بعد پشاور کراچی موٹروے (پی کے ایم )کے اس آخری حصے کی تعمیر کے بعد پاکستان کے تمام بڑے اور اہم شہر موٹروے سے منسلک ہوجائیں گے۔ منگل کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ سرکاری اور نجی شراکت داری سے ایم 6 کو تعمیر کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایم6 کو30 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ بہترین شاہراہوں کی تعمیر سے ترقی کی نیشنل سپیڈ میں اضافہ ہو گا۔ پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
مریم اورنگزیب

ای پیپر دی نیشن