لاہور(خبر نگار)چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی عاطف چوہدری نے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں جاری صفائی مہم انتظامات کے جائزہ کیلئے ہنگامی دورہ کیا۔ سست رفتار ورکنگ پر چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی نے متعلقہ زونل آفیسر کی سرزنش کی۔خصوصی زیروویسٹ آپریشن پر 60 ورکرز کا گینگ، 3 کمپیکٹرز اور 2 منی ڈمپر مامور کیے گئے ہیں۔پچھلے 24 گھنٹے میں جوہر ٹاؤن کے علاقے میں 6 اوپن پلاٹس کلیئر کر دیے گئے۔
چیئرمین ایل ڈبلیو ایم سی کا جوہر ٹائون کا ہنگامی دورہ، زونل افسر کی سرزنش
Dec 14, 2022