15 ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایم ایس کی عدم تعیناتی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع 

Dec 14, 2022


لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب کے 15ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایم ایس کی عدم تعیناتی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ پنجاب حکومت کی عدم توجہ کے باعث صوبے کے 15ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایم ایس کی سیٹیں خالی ہیں۔ ہسپتالوں میں ایم ایس کیلئے انٹرویوز ہونے کے باوجود تعیناتیاں التواء کا شکار ہیں۔

مزیدخبریں