این آر او ٹو ملنے کے بعد کاغذی شیر بڑھکیں مار رہے ہیں، اعجاز چوہدری 


لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف کے سینئرمرکزی نائب صدر سینیٹر اعجازاحمد چوہدر ی نے کہاہے کہ این آر او2لینے کے بعد سارے کا غذی شیر بڑھکیں مارنا شروع ہوگئے چند دنوں کی بات واپس اپنی اپنی بلوں میں گْھس جائیں گے ان کے سابقہ ریکارڈکے مطابق یہ پاؤں پکڑ کے بیرون ملک فرار ہوجاتے ہیں مگر اب یہ بچ نہیں سکتے۔انہوں نے سلیمان شہباز کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلیمان شہباز کی ساری گفتگو زہر میں بجھی ہوئی تھی ۔ ملک امپورٹڈ حکومت کے نااہلوں کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے مگر ان کو صرف اپنے چوری کے کیس معاف کروانے کی فکر پڑی ہے، قوم  این آر او2دینے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کرے گی،کرائم منسٹر شہباز شریف اور اسحاق ڈار صرف ڈنگ ٹپاؤپالیسی پر عمل پیرا ہے امپورٹڈ حکومت پہلے دن سے ملکی معیشت کے حوالے سے درست فیصلے نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے ملک تیزی سے تباہی اور ڈیفالٹ ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

ای پیپر دی نیشن