لاہور (خبر نگار) سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس میں بریت کیلئے درخواست دائر کر دی ہے۔ احتساب عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ احتساب عدالت کی جج عظمی اختر چغتائی نے فواد حسن فواد کے خلاف غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزام میں بریت کی درخواست پر سماعت کی، جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ درخواست گزار فواد حسن فواد کے خلاف سیاسی بنیادوں پر جھوٹا ریفرنس ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2022ءسے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا بلکہ میرٹ پر جلد فیصلہ چاہتے ہیں۔
فواد حسن، درخواست