پنجاب کارڈیالوجی کا خریداری ریکارڈ‘ 30 دن میں آڈٹ رپورٹ طلب


لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور کی گذشتہ سالوں کی خریداری کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آڈٹ کو ہدایت کی ہے کہ جولائی 2021ءسے اب تک تمام خریداری کا سپیشل آڈٹ کرائے اور رپورٹ 30دن کے اندر کمیٹی کو پیش کرے۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی میٹنگ چیئرمین ساجد احمد خاں بھٹی کی زیرِ صدارت کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں محکمہ لوکل گورنمنٹ اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیرومیڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے متعلق آڈٹ پیراز زیر غور آئے۔ چیئرمین کمیٹی نے ریکارڈ پیش نہ کرنے پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور سے سخت برہمی کا اظہار کیا اور محکمہ کو انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ چیئرمین پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے کہا کہ پی اے سی میں وہ پیرے نہ لے کر آئیں جن سے پی اے سی کا وقت اور حکومت کا پیسہ ضائع ہو۔ کمیٹی نے محکمہ کو ہدایت کی کہ آئندہ میٹنگ میں مکمل ریکارڈ اور تیاری کے ساتھ آئیں۔ میٹنگ میں پنجاب اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری نوید اسلم، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید مبشر حسن بھی موجود تھے۔ بعد ازاں میٹنگ آج صبح 11بجے تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
کارڈیالوجی/ ریکارڈ طلب

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...