لاہور (نیٹ نیوز) چمن میں پاک افغان بارڈر پر کسٹم نے کارروائی کر کے ایک لاکھ سے زائد ڈالرز اور پاکستانی کرنسی برآمد کر لی ہے۔ ترجمان کسٹم کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ کرنسی افغانستان سے پاکستان منتقل کی جا رہی تھی۔ کسٹمز حکام نے چمن پاک افغان سرحد پر کارروائی کر کے امریکی ڈالر اور پاکستانی کرنسی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
کسٹم