ایڈیشنل سیشن جج چودھری غلام رسول نے سابق وزیراعظم عمران خان

 لاہور (خبر نگار) ایڈیشنل سیشن جج چودھری غلام رسول نے سابق وزیراعظم عمران خان، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت 12جنوری تک ملتوی کر دی۔ گذشتہ روز کیس پر کارروائی پنجاب بار کونسل کی ہڑتال کے باعث ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر دوبارہ درخواست گزار کے وکیل سے دلائل طلب کر لیے۔ شیخ مظفر حسین کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست امریکہ میں پاکستان کے اس وقت کے سفیر اسد مجید کے جولائی کے بیان سے متعلق ہے۔ 
عمران، اندراج مقدمہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...