ٹرائیکا کے طرز حکمرانی نے ملک مفلوج کر دیا: سراج الحق 


لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے طرزِ حکمرانی نے ملک کو مفلوج کر دیا۔ حکمران جماعتوں کے ٹرائیکا کی خواہش ہے کہ اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ اور الیکشن کمشن ان کی تابعداری کرے، جماعت اسلامی اداروں کو نیوٹرل دیکھنا چاہتی ہے۔ حکمرانوں کی سیاست ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ انہوں نے مل کر اداروں کو تباہ اور معیشت کا بیڑہ غرق کیا۔ ملک کو بیرونی این جی اوز کا اصطبل بنانے والے حکمرانوں سے بہتری کی قطعی توقع نہیں۔ حکمران جان لیں ملک بیرونی قرضوں اور بھیک پر نہیں چلتے۔ دعووں اور نعروں کی بجائے حکمران جماعتیں عوام کو اپنی کارکردگی بتائیں۔ ہم سٹیٹس کو سے نجات حاصل کرنے تک محنت جاری رکھیں گے۔ وہ دیرپائن کی تحصیل م±نڈا میں قبائلی عمائدین اور منتخب کونسلرز کی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔ امیر ضلع اعزاز الملک افکاری اور منڈا تحصیل کے سابق ناظم ہمایون خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سراج الحق نے کہا کہ خیبر پی کے کی معیشت مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ معاشرے کے پڑھے لکھے عام نوجوانوں کے لیے ان جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے کلبز میں کوئی جگہ نہیں۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کو فیصلہ سازی میں شریک کرتی ہے، جماعت اسلامی کے دروازے ہر اس شخص کے لیے کھلے ہیں جو پاکستان کی تعمیر کرنا چاہتا ہے۔ 
سراج الحق 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...