عمران سے ملاقات‘ حکومت سنجیدگی دکھائے تو مذاکرات ہوں گے: پرویز خٹک

Dec 14, 2022


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) رہنما پی ٹی آئی پرویز خٹک نے گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات کی۔ پرویز خٹک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہو رہے۔ الیکشن پر بات ہو گی تو مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے۔ حکومت سنجیدگی دکھائے گی تو مذاکرات ہوں گے۔ کون سی اسمبلی پہلے تحلیل کرنی ہے، فیصلہ عمران خان کریں گے۔ تحریک انصاف ہر وقت الیکشن کیلئے تیار ہے۔ پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی ہے‘ وہ وعدہ پورا کریں گے۔ پرویز الٰہی ہمارے ساتھ ہیں‘ اسمبلی توڑ دیں گے۔ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں۔
پرویز خٹک 

مزیدخبریں